خیبرایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ نوزخمی ہوگئے۔

Jan 03, 2012 | 19:11

سفیر یاؤ جنگ
سکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے باچا خان چوک پر پہلے سے نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا۔ دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لنڈی کوتل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
مزیدخبریں