کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازپرمنفی تاثرکو نشاط گروپ کی کمپنیوں نے تبدیل کردیا۔ایم سی بی، ڈی جی خان سیمنٹ، نیشنل بینک سمیت کئی کمپنیوں کے شئیرز ایک روز کی بلند ترین سطح پربند ہوئیںجب کہ لوٹے پاکستان پی ٹی اے، فاطمہ فرٹیلائزراور جہانگیرصدیقی کمپنی کے حصص میں نمایاں تیزی نے انڈیکس کو گیارہ ہزار چارسوپوائنٹس کی سطح عبورکرنے میں مدد دی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارچارسودوپوائنٹس پر بند ہوا۔ مالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی خریداری نے کاروباری حجم کو بھی چھ کروڑتیس لاکھ شئیرز تک پہنچا دیا۔بروکرز کا کہنا ہے کہ مسلسل مندی کے باعث شئیرز کی پر کشش قیمتیں اوررزلٹ سیزن کی آمد نے آج مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی رہی۔ ایل ایس پچیس چھیاسی پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دو ہزار نو سو تین پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ننانوے کمپنیوں کے انیس لاکھ اکسٹھ ہزار دو سو اٹھایئس حصص کا کاروبار ہوا۔ تیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، گیارہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اٹھاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔