آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت کے ایک سو اکیانوے رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پرایک سو سولہ رنز بنالئے

Jan 03, 2012 | 22:56

سفیر یاؤ جنگ
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سو ویں ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اکیانوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر سنچریوں کی سنچری کرنے میں ناکام رہے اور اکتالیس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی ستاون رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے جبکہ اوپنروریندر سہواگ نے تیس رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹن سن نے چار جبکہ ہلفن ہوس اور سیڈل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان کینگروز کی بیٹنگ کا آغازبھی کچھ اچھا نہ تھا اور اس کے تین کھلاڑی ٹیم کوصرف سینتیس رنز کا مجموعہ دیکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان مائیکل کلارک اور رکی پونٹنگ نے ٹیم کو سہارا دیا اورچوتھی وکٹ کی شراکت میں اناسی رنز بنائے، مائیکل کلارک سینتالیس اور رکی پونٹنگ چوالیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
مزیدخبریں