پنجاب حکومت نے 50 ہزار کنال پر ”سٹی“ رہائشی منصوبے پر کام شروع کر دیا

Jan 03, 2012

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب حکومت نے فیروزپور روڈ پر موضع کاہنہ نو کے قریب 50 ہزار کنال رقبہ پر \\\"سٹی\\\" کے نام سے ایک رہائشی منصوبہ بنانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے نے اس رہائشی سکیم کے لیے زمین خریدنے کے لئے ضروری سروے بھی مکمل کر لیا ہے۔ مذکورہ رہائشی سکیم میں 3،5،10 مرلے اور ایک کنال کے 60 ہزار رہائشی پلاٹس عوام الناس کو آسان اقساط پر بذریعہ قرعہ اندازی الاٹ کیے جائیں گے۔ نئے رہائشی منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف لاہور شہر کے مکینوں کا بڑی حد تک رہائشی مسئلہ حل ہو گا بلکہ شہر میں رہائشی سہولتوں کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا، رہائشی سکیم میں عوام کو تمام بنیادی سہولیتیں کشادہ سڑکیں، پارک، سٹیڈیم، سکولز، مساجد، ہسپتال، ڈسپنسری کے علاوہ سیوریج اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی فراہم کی جائیگی۔
مزیدخبریں