کراچی (خصوصی رپورٹ) متحدہ کی دھرنے میں شرکت طاہر القادری کی نائن زیرو آمد سے مشروط تھی۔ امت کے مطابق منہاج القرآن کے سربراہ کی ایماء پر جناح گراﺅنڈ میں پہلی بار بلٹ پروف بکس بنایا گیا۔ جلسے کیلئے ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ایک دن پہلے ہی گاڑیاں قبضے میں لے لی تھیں۔ شرکاءکے فون نمبر اور شناختی کارڈ لیکر انہیں انقلاب ریلی میں چلنے کا پابند کر دیا گیا۔ جلسہ میں خصوصی چندہ وصول کیا جاتا رہا۔