”الطاف حسین کاغذی شیر ہیں، لندن میں بیٹھ کر میڈیا اور دینی جماعتوں کو برا بھلا کہتے ہیں“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے تقریر میں جمجاعت اسلامی، علماءکرام اور دفاع پاکستان کی جماعتوں کو برا بھلا کہنے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین ایسے ”کاغذی شیر“ ہیں جو لندن میں بیٹھ کر میڈیا اور دینی جماعتوں کو برا بھلا کہتے ہیں۔ کراچی اور پورے ملک کے عوام الطاف حسین کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں۔ کراچی میں بوری بند لاشیں، بھتہ مافیا، ٹارگٹ کلنگ اور بدترین بدامنی الطاف حسین اور ایم کیو ایم کا تحفہ ہیں۔ جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماﺅں نے کہا کہ الطاف حسین سیاست میں تہذیب اور شائستگی کا مظاہرہ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن