لاہور (کامرس رپورٹر) راولپنڈی اور کراچی نے پی سی بی انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں راولپنڈی نے کوئٹہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دےدی۔ کوئٹہ کی ٹیم پہلے بٹینگ کرتے ہوئے 37اوورز میں 118 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ راولپنڈی نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی نے پشاور کو نو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ پشاور کی ٹیم 28.4 اوورز میں صرف 95 رنز پر ڈھےر ہوگئی۔ کراچی نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فائنل چار جنوری کو راولپنڈی اور کراچی کے مابین نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔
انڈر 16 کرکٹ : راولپنڈی، کراچی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Jan 03, 2013