کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 59 برس بعد کم ترین سکور پر آﺅٹ ہوگئی۔ کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ کے پہلے روز کیوی ٹیم جنوبی افریقہ کے پیسرز کو اعتماد سے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں صرف 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ کین ولیمسن 13 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ کیوی ٹیم 1954ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 79 رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ ورنن فلینڈر نے 5 ، مورنے مورکل نے 3 اور ڈیل سٹین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنا لئے۔ پیٹرسن 103 اور اے بی ڈویلیئرز 19 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ کپتان گریم سمتھ ایک، ہاشم آملہ 66 اور جیک کیلس 60 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔
باﺅلٹ، بریس ویل اور فرینکلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ : نیوزی لینڈ جنوبی اافریقہ کیخلاف صرف 45 رنز پر آﺅٹ
Jan 03, 2013