کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق آل راﺅنڈر جیک کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 13 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وہ جنوبی افریقہ کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 194 ٹیسٹ میچوں میں 15645 رنز بنا رکھے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ: جیک کیلس 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے چوتھے بلے باز بن گئے
Jan 03, 2013