ایڈن گارڈنز سٹیڈیم کلکتہ پاکستان کے لئے خوش قسمت گراﺅنڈ


اسلام آباد(ثناءنےوز)بھارت کا ایڈن گارڈنز سٹیڈیم کلکتہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے لکی گراﺅنڈ کا درجہ رکھتے ہیں۔کرکٹ کے روایتی حریف اس میدان میں تین مرتبہ مدمقابل آ چکے ہیں اور میزبان ملک گرین شرٹس کو ایک مرتبہ بھی شکست نہیں دے سکا۔ پہلا معرکہ فروری 1987ءمیں ہوا جب پاکستان نے عمران خان کی زیرقیادت کیپل دیو الیون کو سلیم ملک کی کرشماتی اننگز کی بدولت دو وکٹوں سے شکست دی۔ سلیم ملک نے 36 گیندوں پر 72 ناٹ آﺅٹ کی اننگز کھیلی۔ 1989ءمیں نہرو کپ میں پاکستان نے بھارت کو ایک مرتبہ پھر 77 رنز سے آﺅٹ کلاس کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا مقابلہ نومبر 2004ءمیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات کے سلسلے میں لڑا گیا جہاں پاکستان نے سلمان بٹ کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کو چھ وکٹوں سے مات دے کر ایڈن گارڈنز پر فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...