مانگا منڈی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما حاجی کرامت علی کھوکھر نے کہا ہے کہ چار سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے مگر منتخب نمائندوں نے مانگا منڈی کی عوام کیلئے کوئی بھی قابل ذکر کام نہیں کیا۔ ملتان روڈ اندرون شہر اور رائیونڈ روڈ کی سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں اور ان پر کئی کئی فٹ گہرے کھڈے بنے ہوئے ہیں۔ سیوریج کا مناسب انتظام نہ ہونے سے گندا پانی لوگوں کے گھروں اور سڑکوں پر کھڑا رہتا ہے جبکہ پوری آبادی کیلئے پینے کیلئے صاف پانی کا کوئی بندوبست نہ ہے۔