لاہور(پ ر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس لاہور کے ضلعی آرگنائزر شعیب انور چودھری نے گوجرانوالہ میں ینگ ڈاکٹروں کی گرفتاریوں پر کہا ہے کہ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس کی طرف سے اس واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار ڈاکٹرز کو فی الفور رہا کیا جائے اور ینگ ڈاکٹز کے ایشوز جلد از جلد حل کئے جائیں۔