لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ اہلیان پنجاب نے ہمیشہ بلوچ بھائیوں کواپنے سینے سے لگایا۔ وہ تنہا اور بے یارومددگارنہیں، ہمارے درمیان دین سمیت کئی مضبوط رشتے ہیں۔ ہماراجینا مرناایک ساتھ ہے۔ قدرت نے پاکستان کے چاروںصوبوں کو مختلف معدنیات اور قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔