لاہور (خصوصی رپورٹر) ملک کی لگ بھگ تمام سیاسی جماعتوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن صفدر ، سردار ایاز صادق، خواجہ محمود احمد، مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی سینئر نائب صدر سلطان محمود خان ایڈووکیٹ، عزیز ظفر آزاد، مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما چودھری ناصر محمود، قلندر حسنین شاہ، عوامی مسلم لیگ کے رہنما میاں قدیر، ڈاکٹر عارف اور آل پاکستان مسلم لیگ نے گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ سیاسی رہنماﺅں نے کہا کہ حکمران عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔