شہبازشریف کی ”امپورٹڈ لوگوں“ پر کڑی تنقیدوزیراعلیٰ کا پُرجوش نعروں میں شاندار استقبال ”شیر آیا شیر آیا کے نعرے“


لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کے لئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پہنچے تو طلبا و طالبات نے پُرجوش نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ یونیورسٹی کا آڈیٹوریم طلبا و طالبات سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ کی تقریر کے دوران ”شیر آیا شیر آیا“، ”شہبازشریف زندہ باد“ کے واشگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔ وزیراعلیٰ نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ امپورٹڈ لوگ بلاکر نیا ناٹک رچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زر بابا چالیس چوروں کی کرپشن اور نااہلی پر کڑی تنقید کی۔ وزیراعلیٰ نے ترنم کے ساتھ ”چھو لو آسمان“ نغمہ بھی گایا۔ ارکان اسمبلی نے بھی ان کا ساتھ دیا جس پر طلبا و طالبات نے کھڑے ہوکر زبردست تالیاں بجائیں۔ ایک بچہ اندر آیا تو والد نے کہا ان انکل کا نام کیا ہے؟ جس پر بچے نے برجستہ جواب دیا ”انکل لیپ ٹاپ“ وزیراعلیٰ نے تقریب کے اختتام پر خود قائداعظمؒ زندہ باد۔۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔

ای پیپر دی نیشن