حکومت نے دسمبر کے تیسرے ہفتے میں مرکزی بینک کو 24 ارب روپے ادا کئے

Jan 03, 2013

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے دسمبر کے تیسرے ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر کو 8 ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے جبکہ اسی عرصے میں شیڈول بینکوں سے16ارب روپے مزید قرض لے کر مرکزی بینک کو 24 ارب روپے کی ادائیگی کی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے رواں مالی سال میں21 دسمبر تک بینکنگ سیکٹر سے582 ارب روپے کا قرض حاصل کیاہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 14 سے 21دسمبر کے دوران حکومت نے بینکنگ سیکٹر کو 8 ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے۔ اس عرصے میں شیڈول بینکوں سے16ارب روپے قرض لے کر مرکزی بینک کو24 ارب کی ادائیگی کی گئی جس سے مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں سے حکومتی قرضوں کا حجم660 ارب روپے ہوگیا۔ 

مزیدخبریں