کراچی سٹاک مارکیٹ میں مالی سال کی بدترین مندی‘ سرمایہ کاروں کو 84 ارب سے زائد کا نقصان

Jan 03, 2013

کراچی+ لاہور (کامرس رپورٹر) سیاسی افق پر بے یقینی، شہر قائد میں کشیدہ صورتحال، کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو کراچی سٹاک ایکسچینج میںرواں مالی سال کی سب سے بڑی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس304 پوائنٹس کی نمایاں کمی سے 16489.99 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بند ہوا۔ سرمایہ کاری مالیت میںمزید84 ارب42کروڑ سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 101.58 فیصد زائد جبکہ 89.56 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومت مالیاتی اداروں, مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ,بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس16808 پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ بدھ کو 364 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے31 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ 326 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ7 کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔ مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت میں 84 ارب 42 کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار 871 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 41کھرب 34 ارب97 کروڑ 94 لاکھ 62 ہزار927 روپے ہوگئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مندی رہی مجموعی طور پر 104 کمپنیوں کا کاروبار ہوا آج کسی کمپنی کے حصص میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ 59 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 45 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ایل ایس ای 25 انڈیکس 137.08 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3903.53 پر بند ہوا مارکیٹ میں کل 60 لاکھ 69 ہزار 400 حصص کا کارروبار ہوا جبکہ گزشتہ رورز 33 لاکھ 29 ہزار 200حصص کا لین دین ہوا تھا۔

مزیدخبریں