ورکرز یونین کے وفد کی چیئرمین ریلوے سے ملاقات، نجکاری پر تحفظات کا اظہار

Jan 03, 2013

لاہور (این این آئی) پاکستان ریلوے میں نجکاری کا عمل کسی طورپربھی محکمے کے فائدے میں نہیںبلکہ ایسے اقدامات محکمے کو ہڑپ کرجائیںگے ،اگرپاکستان ریلوے کو منافع بخش ادارہ بنانا ہے تواسے اپنےپاو¿ں پرکھڑا کرنا ہوگااور ریلوے ملازمین ادارہ کی مضبوطی کےلئے ہمہ وقت تیارہیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظوراحمد رضی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ علاو ہ ازیں پاکستان ورکرز یونین کے چیئرمین منظوراحمد رضی کی سربراہی میں وفد نے جنرل منیجرریلوے جنید قریشی سے ریلوے ہیڈ کوارٹرمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے جنرل منیجرکو ریلوے ملازمین کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جن کو جنرل منیجر نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے وفد کو یقین دلایا کہ ریلوے کے عارضی ملازمین کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جارہا اس بارے میں مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبریںحقیقت کے برعکس ہیں۔

مزیدخبریں