لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 23177 لاٹ کے سودے 6 ارب 35 کروڑ 44 لاکھ 38 ہزار 7 سو 6 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل ، چاندی، سونا، چاول کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پام آئل، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 92.72 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 30.755 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1682 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 52904 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 63491 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3235 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4363 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3135 روپے پر بند ہوئی۔
مرکنٹائل ایکس چینج میں 6 ارب 35 کروڑ سے زائد کا کاروبار
Jan 03, 2013