شہدائےکربلا کےچہلم پر سکیورٹی خدشات کی بنا پر کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھیالیس اضلاع میں موبائل فون سروس بند۔ لاہوراوردیگر اضلاع میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پربھی پابندی۔

Jan 03, 2013 | 09:18

شہدائےکربلا کے چہلم پر ممکنہ دہشتگردی کے کسی بھی واقعے کے سدباب کیلئے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھیالیس اضلاع میں رات دس بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ سندھ میں کراچی سمیت چھ، بلوچستان میں کوئٹہ سمیت نو اور خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت چھ اضلاع میں موبائل فون سروس بندہے ۔ لاہور میں اٹھارہ اضلاع میں موبائل فون سروس معطل ہے کراچی میں مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے ساڑھے تین ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تین مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنکی سربراہی ایس پی رینک کے آفیسرز کریں گے۔

مزیدخبریں