سرمیں خون جمنےکےباعث ہسپتال میں زیرعلاج امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

Jan 03, 2013 | 11:27

امریکی وزارت خارجہ کے اہلکار فلپ رائینس کے مطابق ہلیری کلنٹن کی طبعیت بہت تیزی سے بہترہورہی ہے اور اسی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں گھرجانے کا مشورہ دیا تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے گھر پر بھی کلنٹن کی نگرانی جاری رہے گی۔ وزارت خارجہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سے سنبھالنے کیلئےبےچین ہیں۔ واضح رہےکہ ہلیری اتوارکے روز چکر آنےکےباعث گر گئی تھیں جس کے بعد انہیں نیو یارک کے پریسٹبیرین ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سٹی اسکین کے مطابق انکے دائیں کان کے پیچھے دماغ اورکھوپڑی کےدرمیان رگ میں خون جم گیا تھا جسےٹھیک کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں