دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد پچاسی رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

کولکتہ کےایڈن گارڈنزسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو پچاسی رنز سے شکست دی۔
دھونی نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، تو پاکستانی اوپنرز نے ایک سو اکتالیس رنز کا شاندار اوپننگ سٹینڈ دے کر ٹیم کی فتح کی بنیاد ڈالی۔
اوپنرمحمدحفیظ چھہتررنز کی شاندار اننگز کھیل کر رویندرا جدیجہ کی گیند پر بولڈ ہوئے، جبکہ اظہر علی صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم کا مڈل آرڈر بری طرح فلاپ ہوا اور یونس خان دس رنز بنا کر سریش رائنا اور کپتان مصباح الحق دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اوپنرناصرجمشید نے وکٹ کا ایک اینڈ ذمہ داری کیساتھ سنبھالے رکھا لیکن وہ بھی کیرئیر کی تیسری سینچری بنا کر ایک سوچھ کے انفرادی سکور پر سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
کامران اکمل کھاتہ بھی نہ کھول سکے، جبکہ شعیب ملک چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سعید اجمل نے سات رنز کی اننگز کھیلی
بھارت کی جانب سے اشانت شرما اور رویندرجدیجہ نے تین،تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں بھارتی ٹیم پاکستانی باؤلنگ اٹیک کا سامنا نہ کرسکی اور اڑتالیس اوورز میں ایک سو پینسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گوتم گمبھیر گیارہ رنزبنا کر جنید خان کی گیند پربولڈ ہوئے، جبکہ ویرات کوہلی بھی صرف چھ رنز بناسکے۔
وریندرسہواگ اکتیس رنزبناکر عمرگل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ یوراج سنگھ ایک بار پھر ناکام ہوئے اور نو رنز بنا کر عمرگل کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
سریش رائنا اٹھارہ جبکہ روی چندرن ایشون تین رنز بنا کر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ رویندراجدیجہ تیرہ رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے
بھونیشور کمار اور اشوک ڈنڈا کو سعید اجمل نے کوئی سکور بنانے کا موقعہ ہی نہ دیا، دونوں کھلاڑی ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اسکے آخری وکٹ کی شراکت میں کپتان دھونی اور اشانت شرما نے تینتیس رنز بنائے۔ اشانت شرما دو رنز بنا کر جنید خان کی گیند پربولڈ ہوئے جبکہ ایم ایس دھونی نے چون رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے سعید اجمل اور جنید خان نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ عمرگل نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
شاندار سینچری سکور کرنے پر ناصرجمشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ اتوار کے روز نئی دہلی کے فیروزشاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن