محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ انیس سواٹھاون نافذ کردیا جس کے تحت تمام ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی پرحاضری لازمی ہوگی۔

Jan 03, 2013 | 22:23

خصوصی رپورٹر

محمکہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی سے غیرحاضررہنے والے ڈاکٹروں اور دیگرسٹاف کے خلاف ملازمت سے برطرفی کے ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج معالجے کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا،کسی کو ہسپتال بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اس حوالے سے سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے پرنسلپز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ایکٹ پرعملدرآمد یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں