پاکستانی کھانے ذائقے اور معیار کے اعتبار سے پوری دنیا میں مشہور ہیں

پاکستانی کھانے ذائقے اور معیار کے اعتبار سے پوری دنیا میں مشہور ہیں

مکتوب دوبئی     طاہر منیر طاہر
پاکستانی کھانے نہ صرف ایشیائی باشندے بلکہ یورپین لوگ بھی بڑے شوق سے کھاتے اورپسندکرتے ہیں۔پاکستانی کھانے اپنے لو گو ں میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی عرب لوگوں میں بھی بے حد پسند کئے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی اورانڈین لوگوں کے علاوہ عرب اورانگلش لوگ بھی اب پاکستانی کھانے مزے لے لے کر کھاتے اور پسند کرتے ہیں۔پاکستانی کھانے اپنے اعلیٰ معیار اور لذت کی وجہ سے پوری دنیا میں بے حد مشہور ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں پاکستانی کھانے باآسانی دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار شارجہ میں واقع SALT'N PEPPER ”سالٹن پیپر“ ریسٹورنٹ کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ایک عشائیہ کے دوران کیا۔ عشائیہ کا اہتمام محمد منور نے کیا تھا۔ عشائیہ میں صحافیوں کے علاوہ قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے پریس قونصلر سردار عبدالواحد خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی کھانوں کے ماہر مسٹر سہیل اور محمد منور بھی موجود تھے۔ باہمی گفت وشنید میں ریسٹورنٹ کے منیجر محمد منور نے بتایا کہ پاکستان اورپاکستان کی مصنو عا ت کی پوری دنیا میں الگ ہی پہچان ہے جبکہ پاکستانی کھانوں کا بھی پوری دنیا میں الگ ہی معیار ہے تاہم اس انڈسٹری پر مزیدتوجہ ومحنت کی ضرورت ہے۔پا کستا نیوں کو چاہئے کہ وہ دیگر مختلف قسم کے بزنس کرنے کے ساتھ ساتھ ہوٹل اور ر یسٹو ر نٹ کے بزنس کی طرف بھی توجہ دیں اور بڑ ے بڑے ہالز میں پاکستانی فوڈزمتعارف کر ا ئیں ۔صحافیوں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ پر تمام صحافیوں نے ریسٹورنٹ کے ما لکا ن سرفراز زاہد اور محمد منور کا شکریہ ادا کیا اور بہتر انداز میں پاکستانی فوڈز متعارف کرانے پر ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن