کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹس تک رسائی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپرجاری اپنے پیغام میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ جب پاکستان میں یوٹیوب بندہوسکتی ہے تو کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹس بلاک کیوں نہیں ہوسکتیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کو ویب سائٹس تک رسائی قطعاً نہیں ہونی چاہیے۔