صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ ضروری ہے : شہباز شریف

صنعتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ ضروری ہے : شہباز شریف

لاہور (خبر نگار) وزےراعلی پنجاب  نے کہا ہے کہ ملک کو درپےش توانائی کی کمی کے مسئلے نے زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کےا ہے۔ صنعتی، معاشی اور تجارتی سرگرمےوں کے فرو غ کے لےے توانائی کے بحران کا خاتمہ بے حد ضروری ہے۔ حکومت توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لےے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ کوئی بھی لمحہ ضائع کئے بغےر توانائی کے منصوبوںکو تےزرفتاری سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لےے ہر ضروری قدم اٹھاےا جارہا ہے۔ ملکی اور غےر ملکی توانائی کی کمپنےوںاور سرماےہ کاروں سے توانائی کے شعبے مےں تعاون کے لےے متعدد معاہدے کئے گئے ہےں۔ جنرل الےکٹرک انٹرنےشنل کی جانب سے توانائی کے شعبے مےں تعاون کا خےر مقدم کرتے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بین الاقوامی کمپنی جنرل الیکٹرک کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ ملاقات کے دوران فےصل آباد، لاہور اور ملتان مےں بند پڑے پاور پلانٹس کو چلانے کے بارے مےں تمام امورکا جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا حصول اور بجلی پےداکرنے کے منصوبوںکو برق رفتاری سے مکمل کرنا ہماری پہلی ترجےح ہے اور اس مقصد کے لےے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہےں۔ ملکی اور غےرملکی سرماےہ کاروں کو توانائی کے شعبے مےں سرماےہ کاری کے لےے خصوصی مراعات دی جارہی ہے اور انہےں اےک ہی چھت تلے سہولتےں فراہم کی جارہی ہےں۔ توانائی کے شعبے مےں تعاون کے معاہدوں کو تےزی سے پاےہ تکمےل تک پہنچانے کے لےے ہر ممکن اقدامات کےے جارہے ہےں۔ بجلی کے نئے منصوبے شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ترسےلی نظام کی اپ گرےڈےشن بھی انتہائی ضروری ہے اور اس جانب بھی بھر پور توجہ مبذول کرنا ہوگی۔ توانائی سےکٹر کے اداروں کی استعدادکار بڑھانے کے لےے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سولر ،ہائیڈل،کوئلے ،بائیو ماس، بائیو گیس اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ نندی پور پاور پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور قوم کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے ہمیں وقت ضائع کئے بغیر توانائی کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا ہے۔ جنرل الیکٹرک انٹرنیشنل کے عہدیداران نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ توانائی کے شعبے میںپنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ کمپنی کے کمرشل ڈائریکٹر سلیمان خان نے ملتان، لاہور اورفیصل آباد میں بند پڑے پاور پلانٹس کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ ان تینو ں منصوبوں کو بحال کر کے 750میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز تونسہ ہائیڈل پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا منصوبہ ہے اور اس منصوبے سے 120 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ تونسہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ برادر ملک ترکی کے وزیراعظم کے صوبائی دارالحکومت کے دورہ کے دوران منتخب نمائندوں، پولیس اور انتظامی افسران نے شاندار اور بے مثال انتظامات کئے جس پروہ مبارکبا دکے مستحق ہیں۔ معزز مہمانوں کی آمد پر بہترین انتظامات کرنے پر پنجاب حکومت اور پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہواہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ترک وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر منتخب نمائندوں، انتظامی وپولیس افسران اور متعلقہ سٹاف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال پاک ترک دوستی کا مظہر ہے۔ ترک وزیراعظم او ران کے وفد نے لاہور میں ملنے والے پیار اور محبت کا خود شکرےہ ادا کیا ہے۔ میں، وزیراعظم محمد نوازشریف ، اپنی اور پنجاب حکومت کی جانب سے آپ کی شب و روز کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ترک وزیراعظم کے دورے سے پاک ترک تعلقات اور دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔
شہباز شریف

ای پیپر دی نیشن