چارسدہ (نوائے وقت نیوز) چارسدہ میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق علاقہ پڑانگ ماجوکی میں چند عرصے قبل لڑکی اور لڑکے نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی۔ جس پر لڑکی کے والد نے ساتھیوں کی مدد سے لڑکے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے لڑکے کا باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور 2بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔