پشاور (نوائے وقت نیوز) خیبر ایجنسی میں سکیورٹی خدشات کے باعث جمعرات سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر ایجنسی میں سکیورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی جس کی وجہ تحصیل باڑہ اور لنڈی کوتل میں بھی محکمہ صحت کے ملازمین کا انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کرنا بتایا جا رہا ہے۔
خیبر ایجنسی: سکیورٹی خدشات کے باعث پولیو مہم 6 جنوری تک ملتوی
Jan 03, 2014