لاہور : 26 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، قصور: پولیس مقابلہ میں اشتہاری شیر عرف شیری ہلاک

Jan 03, 2014

لاہور+ قصور+ سرائے مغل (نامہ نگاران) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ قصور میں پولیس مقابلہ میں اشتہاری شیر محمد عرف شیری ہلاک ہو گیا۔ ڈاکوئوں نے نواں کوٹ کے علاقہ عثمان پارک کے منظور کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یر غمال بنا کر 10لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے، رائیونڈ سٹی میں مدثر کے فارم میں گھس کر 6 لاکھ روپے کی دو بھینسیں اور بچھڑے، ڈیفنس اے میں انجم بشارت سے 3 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات ،گوالمنڈی میں شہزاد سے 2 لاکھ 50 ہزار اور موبائل فون،شمالی چھائونی میں ابو بکر سے 2لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون،گجر پورہ میں شہزاد سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں مدثر سے 72ہزار روپے اور موبائل فون ،اسلام پورہ میںیاسر سے 55ہزار اور موبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے چوہنگ سے یونس، غازی آباد سے اویس، مزنگ سے عدنان کی کاریں جبکہ اقبال ٹائون سے آفتاب ، نواب ٹائون سے امتیاز،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے اسامہ ، اچھرہ سے سلامت ، نصیر آباد سے آصف، فیکٹری ایریا سے عثمان ،قلعہ گجر سنگھ سے حسن ،گڑھی شاہو سے نعیم ،اسلام پورہ سے لطیف،بادامی باغ سے نواز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ قصور میں ڈی پی او قصور جواد قمرنے بتایا ڈکیتی، قتل ، را ہزنی، اقدا م قتل اور دیگر تیس کے قریب سنگین وارداتوں میں مطلو ب خطرناک مجرم اشتہاری شیر محمد عرف شیری سرائے مغل کے نواح میںپولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی مجرم اشتہاری ساجد عرف چٹا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔قریباً 12بجے دن عارف نے 15 پر اطلاع دی مجھے موٹرسائیکل پر ہیڈبلو کی سے واپسی پر چار ڈاکوئوں نے لو ٹنے کی کوشش کی۔ اس کال پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل انسپکٹر افتخار احمدجائے وقوعہ پر پہنچا تو دو ڈاکو موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں نے جو موٹرسائیکل یا ماہا جس پر پولیس کلر کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، پر سوار تھے جن کو گھیرا ڈال لیا جنہو ں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

مزیدخبریں