لاہور (جاوید اقبال / دی نیشن رپورٹ) اگرچہ صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریوں اور وزیر اعلیٰ کے مشیروں کو اپنے دفاتر کے لئے جگہ ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا ہے حکومت پنجاب نے پرویز الٰہی دور کے تعمیر شدہ منسٹرز بلاک کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ اس عمارت کی نجکاری کے مقصد کے پیچھے تعصب کارفرما ہو سکتا ہے۔ پرویز الٰہی دور میں ٹیکس دہندگان کے 730 ملین روپے اس کثیر المنزلہ عمارت پر خرچ کئے گئے مگر موجودہ حکومت نے اسے پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے اس عمارت کو کابینہ کے ارکان مشیروں اور سیکرٹریز کو الاٹمنٹ کے لئے کی جانے والی کوششوں کے باوجود وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کے حوالے سے سمری مسترد کر دی۔
پنجاب حکومت کا پرویز الٰہی دور کے تعمیر کردہ منسٹرز بلاک کو فروخت کرنے کا فیصلہ
Jan 03, 2014