سعودی عرب: سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کوڑوں کی سزا

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت نے سعودی شہری کو تین ماہ قید کے علاوہ 80 کوڑوں کی سزا اور دس ہزار ریال جرمانہ کیا ہے۔ سعودی شہری پر الزام تھا کہ اس نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرتے ہوئے کویتی گلوکارہ شمس کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔ سعودی شہری نے فیس بک اور ٹوئٹر پر گلوکارہ کیخلاف توہین آمیز الزامات عائد کئے تھے۔ سزا پانے والا سعودی شہری ان دنوں اس مقدمے کے حوالے سے ضمانت پر ہے، اسے حق ہے کہ اس سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکے۔ دوسری جانب کویتی گلوکارہ کے وکیل کا کہنا کہ اس کی موکلہ بھی اس سزا پر مطمئن نہیں ہے اس لئے وہ بھی سعودی شہری کی سزا میں اضافہ کرانے کیلئے اپیل دائر کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...