خیبر پی کے :پرویز رشید کے مہنگائی کیخلاف مظاہرے کو خوش آمدید کہیں گے: سراج الحق

خیبر پی کے :پرویز رشید کے مہنگائی کیخلاف مظاہرے کو خوش آمدید کہیں گے: سراج الحق

Jan 03, 2014

لاہور (این این آئی) صوبہ خیبر پی کے کے صوبائی وزیر خزانہ اور نائب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید مہنگائی کے خلاف صوبہ خیبر پی کے میں احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تو ہم خوش آمدید کہیں گے اور سہولیات فراہم کریں گے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی اصل ذمہ دار وفاقی حکومت ہے کیونکہ ان کی ناقص معاشی پالیسی کی بدولت غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام سے کئے گئے وعدے بھول گئی ہے اس کی اصل توجہ صرف اپنوں کو نوازنے پر ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ معاشی خوشحالی کا دور جلد آنے کی جو نوید سنا رہے ہیں وہ محض خواب ہے۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک کے مرہون منت حکمرانوں کے ہاتھوں عوام کو کچھ نہیں ملے گا۔
 سراج الحق

مزیدخبریں