حکومت شہری علاقوں کا مینڈیٹ تسلیم کرے، فوری مردم شماری کرائی جائے: ایم کیو ایم

حکومت شہری علاقوں کا مینڈیٹ تسلیم کرے، فوری مردم شماری کرائی جائے: ایم کیو ایم

حیدرآباد (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 1970ءمیں اکثریت کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کے نتائج 71ءمیں سامنے آئے، اگر سندھ حکومت نے شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا تو پھر ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے، پاکستان میں فوری طور پر مردم شماری کرائی جائے، فوج یا عدلیہ جس کی بھی نگرانی میں کرائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ وہ حیدرآباد میں عمائدین شہر کے اعزاز میں ایم کیو ایم کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جب تک مقامی حکومت قائم نہ کی جائے تو جمہوریت مکمل نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ 66 سال بعد بھی پاکستان بنانے کے مقاصد کو پورا نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فوری طور پر مردم شماری کرائی جائے، انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے یہ ثابت ہو جائے گا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں آبادی سندھ کے دیہی علاقوں سے زیادہ ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جب مردم شماری ہو گی تو پھر حلقہ بندیاں ہوں گی اور حلقوں کی تعداد میں آبادی کی بنیاد پر اضافہ ہو گا، اب تک ہمارے مینڈیٹ کو چھپا کر ہمارے سیاسی حقوق کو غصب کیا گیا۔
متحدہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...