لاڑکانہ (اے پی پی) رینجرز کی لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کارروائی کے دوران 15 من (600 کلو گرام) چرس بر آمدکر کے ریلوے کا ملازم گرفتار کر لیا گیا۔ 40 ونگ شہباز رینجرز کے ونگ کمانڈر ملک مختیار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر ز لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب رینجرز اور لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے شکارپور میں جاری سنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور ریلوے سٹیشن کے باہر کھڑے ایک شخص جس کے پاس سامان کے 20 بڑے بڑے پیکٹ موجود تھے ۔اسے چیک کیا تو سامان کے ڈبوں میں بجلی کے اسٹیپلائزر موجود تھے جن کے اندر بجلی کی وائرنگ کے بجائے چرس کے پیکٹ موجود تھے۔
رینجرز کی کارروائی