راولپنڈی : لاوارث بریف کیس نے آریہ محلہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا، تلاشی پر خالی نکلا

راولپنڈی : لاوارث بریف کیس نے آریہ محلہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا، تلاشی پر خالی نکلا

Jan 03, 2014

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آریہ محلہ میں لاوارث بریف کیس کی سڑک کنارے موجودگی سے اہلیان علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیلا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ وارث خان پولیس نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، بریف کیس قبضے میں لے کر کھولا تو وہ اندر سے خالی تھا جس کے بعد پولیس نے سڑک کو کلیئر کر دیا۔ قبل ازیں ایس ایچ او ملک یوسف نے بتایا کہ یہ بریف کیس آریہ محلہ کی مین روڈ پر سابق کونسلر چودھری اشرف کے گھر کے قریب لاوارث پڑا تھا جس کی اطلاع پر اسے قبضہ میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ سے چیک کرایا گیا تو بریف کیس اندر سے خالی تھا۔
بریف کیس

مزیدخبریں