واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر جلد از جلد دستخط کرے، فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ امریکہ افغانستانیوں کے روشن مستقبل کی خاطر معاہدے پر جلد از جلد دستخط چاہتا ہے کیونکہ ابھی تک پوری طرح سے افغانستان اور اس کے گردونواح سے دہشت گردوں کو صفایا نہیں کیا جا سکا ، القاعدہ صرف افغانستان کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے اور اس کے جنگجودنیابھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔