کراچی (سالک مجید) چینی ٹرانسپورٹ کمپنی نے کراچی اور اندرون ملک 1000 جدید بسیں چلانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ 500 بسیں کراچی شہر کے اندر لوکل روٹس پر چلانے کی پیشکش کی گئی ہے اور 500بسیں کراچی سے دیگر شہروں کے لئے چلانے کا پلان ہے۔ چینی کمپنی نے ان بسوں کے لئے شہرکے اینڈ ٹرمینلز پر کمرشل استعمال کے لئے اراضی بھی مانگی ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھی چینی کمپنی کی جانب سے پیش کردہ پلان کا جائزہ لے رہا ہے۔ 30فیصد سبسڈی اور ٹرمینلز کے لئے زمین کو کمرشل بنیادوں پر الاٹ کرنے کا مطالبات پر حکومت سندھ کے متعلقہ حکام نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لیکن کمپنی سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور حکومت سندھ جلدازجلد پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نئی بسیں چلانا چاہتی ہے۔
چینی کمپنی
چینی کمپنی کی کراچی اور اندرون سندھ ایک ہزار بسیں چلانے کی پیشکش
چینی کمپنی کی کراچی اور اندرون سندھ ایک ہزار بسیں چلانے کی پیشکش
Jan 03, 2014