بجلی ، گیس چوری روکنے کیلئے صدراتی آرڈیننس کا خیر مقدم کرتے ہیں: سہیل لاشاری

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجلی اور گیس چوری پر قابو پانے کے لیے صدارتی آرڈیننس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم بہت دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔ ا سہیل لاشاری ، میاں طارق مصباح اورکاشف انور نے کہا کہ یہ نیا قانون بجلی کی قلت پر قابو پانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا ۔ نئے قانون کے حقیقی معنوں میں نفاذ کو یقینی بنا نے سے کرپشن اور بجلی چوری کا خاتمہ کیا جاسکے گا بلکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو بھی ایک بہت اچھا پیغام ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن