لاہور(نیوزرپورٹر)کاشتکار گندم کے کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کے نقصان کی معاشی حد پر ہونے کی صورت میں تلفی بذریعہ کیمیائی زہریں یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہمارے گندم کے 80فیصد کھیتوں میں جڑی بوٹیاں نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہوتی ہیں لہٰذا اس صورت میںکیمیائی زہریں سپرے کرکے تلف کیا جائے۔