غذر (آن لائن) گورنر گلگت بلتستان کرم علی شاہ پر بم حملے کی کو شش نا کام بنا دی گئی ،پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نو کلو وزنی بم جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا کوناکارہ بنا دیا ۔ جمعہ کے روز گورنر گلگت بلتستان کرم علی شاہ نماز جمعہ کے بعد اپنے آبائی گائوں سلپی جارہے تھے ان کا قافلہ گزرنے سے قبل پولیس کو اطلاع دی گئی کہ غذر میں سلپی کے قریب کرم علی شاہ کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے بم رکھا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نو کلو وزنی بم جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا کوناکارہ بنا دیا ۔