ابرارالحق کا تیز رفتاری پر 500 روپے کا چالان

لاہور (آئی این پی) اوور سپیڈ کی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنما اور گلوکار ابرارالحق کا رنگ روڈ پر چالان کر دیا گیا۔ جمعہ کو  رنگ روڈ پولیس کے مطابق ابرارالحق خود گاڑی چلارہے تھے اور اوورسپیڈ کی وجہ سے اْنہیں روک کر 500روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابرارالحق نے معذرت کرتے ہوئے گاڑی کے کاغذات فراہم کیے اور معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...