ہائیکورٹ نے دہشت گرد محمد فیض کی پھانسی پر عملدرآمد 5 جنوری تک روک دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے دہشت گرد محمد فیض کی پھانسی پر عمل درآمد 5 جنوری تک روک دیا۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت شروع کی تو فیض کی جانب سے عدالت کو بتایاگیا کہ فیصل آباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے ٹرائل کورٹ سے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرلئے ہیں اور پھانسی کی تاریخ بھی چودہ جنوری مقرر کردی ہے۔ حالانکہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور قانون کے تحت جب تک اپیل کا فیصلہ نہ ہوجائے اس وقت تک پھانسی نہیں دی جاسکتی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ بلیک وارنٹ اسی مقدمہ میں جاری کئے گئے ہیں جس میں مجرم کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپیل زیر سماعت ہونے کے باوجود بلیک وارنٹ حاصل کرلئے؟ عدالت نے ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ کو طلب کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...