سپریم کورٹ: لکھوی کی نظربندی کے فیصلے کیخلاف اپیل جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

Jan 03, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست وفاقی حکومت، وزارت داخلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایس پی اسلام آباد کی طرف سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ سماعت 5 جنوری 2015ء کو کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مزیدخبریں