الیکشن ٹربیونل نے پی پی 107میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا

Jan 03, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 107کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا اور 15روز میں تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی نگہت انتصار کامیاب قرار پائیں تھیں جسے مسلم لیگ ن کے سرفراز بھٹی نے چیلنج کیا اور استدعا کی کہ دھاندلی کے نتیجے میں نگہت انتصار کامیاب ہوئی ہیں لہٰذا الیکشن نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔

مزیدخبریں