واشنگٹن/اسلام آباد(آئی این پی)پاک فوج کے کسی جوان نے گزشتہ سال کے دوران خودکشی نہیں کی‘ اس حوالے سے پاک فوج نے امریکہ ، برطانیہ ، بھارت سمیت دنیا بھر کی افواج کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج دنیا کی واحد فوج ہے جس میں 2014میں کسی جوان نے خود کشی نہیں کی جبکہ بھارتی افواج میں ریکارڈ خودکشیاں دیکھی گئیں۔ اس کے علاوہ امریکی اور برطانوی فوجیوں نے بھی خود کشیاں کی۔واضح رہے کہ پاکستانی فوج کوئی بھی خود کشی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر کی افواج میں سرِ فہرست رہی۔