عالمی برادری جنگ کا خطرہ دور کر سکتی ہے‘ امریکہ یورپ دفاعی صنعتوں کو قابو میں رکھیں: گوربا چوف

Jan 03, 2015

ماسکو (اے پی پی)  سوویت یونین کے  سابق صدر میخائل گوربا چووف نے کہاہے کہ  عالمی برادری جنگ کے خطرے کو دور کرنے کی قابل ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ روس ، امریکہ اور یورپی یونین اپنی دفاعی صنعتوں کو قابو میں رکھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں   سوویت یونین کے سابق صدر کا  کہنا تھا کہ جو سیاست دان جنگ کے  خطرے کے خاتمے کو ناممکن قرار دیتے ہیں ایسے سیاست دانوں کو سیاست چھوڑ دینی چاہئے کیونکہ دنیا کو ایسے رہنمائوں کی ضرورت ہے جو دنیا کو درپیش مسائل سمجھیں اور ان مسائل کو حال کرنے کی ذمہ داری سنبھال سکیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری جنگ کے خطرات  کو دور کرنے  کی  قابل ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ روس ، امریکہ اور یورپی یونین اپنی دفاعی صنعتوں کو قابو میں رکھیں کیونکہ ایسی صنعتیں اکثراوقات جنگ کیلئے ایندھن فراہم کرتی ہیں ۔

مزیدخبریں