گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کو محفوظ اور پرامن پاکستان دینے کیلئے اے پی سی میں مثالی اتفاق رائے سے فیصلے کئے گئے ۔ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر ایکشن کا وقت آ گیا ہے۔ دہشت گردوں کو اپنے ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہو گا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ قومی قیادت نے دہشت گردی کو کچلنے کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جو خوش آئند ہے۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان پر قومی قیادت کا اتفاق رائے خوش آئند ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نےکہاہےکہ اے پی سی کامتفقہ فیصلہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے قومی قیادت کی بالغ نظری کا بین ثبوت ہے۔
Jan 03, 2015 | 15:51