چین میں ایک مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ فائر فائٹرز ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے، ایک اور واقعہ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی، جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Jan 03, 2015 | 16:29

شمال مشرقی چینی شہر ہربِن میں ایک گیارہ منزلہ مارکیٹ کی تیسری منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ کا عمل آگ بجھانے پہنچا، اور نو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،اسی دوران فائر فائٹرز عمارت کے متاثرہ حصے میں کاغذ اور پلاسٹک ہٹا رہے تھے کہ عمارت کی تیسری منزل گر گئی، حادثے میں پانچ فائر فائٹر ہلاک جبکہ سیکیورٹی گارڑ سمیت چودہ فائر فائٹر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،دوسرا واقعہ چینی صوبہ ہنان کے شہر شینزو میں پیش آیا، جہاں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے،  حادثے کے وقت اکیس مزدور مکان کی چھت پر کام کررہے تھے

مزیدخبریں