شمالی عراق کے مغربی شہر کرکوک میں داعش نے تنظیم کا پرچم نذر آتش کیے جانے پر دو قصوبوں پردھاوا بول دیا اور ایک سو ستر افراد کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے جنگجو تیس کے قریب گاڑیوں میں دونوں قصبوں پر حملہ آور ہوئےموصل میں امریکا اور اس کے عالمی اتحادیوں کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، کارراوئی داعش کے اعلی سطح کے ایک اجلاس کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی ہے۔ جس میں اہم رہنماء محمد صالح السویدی سمیت پندہ اہم ارکان ہلاک ہو گئے۔۔جبکہ بصرہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے ایک واقعہ میں تین علماء کو قتل کردیا گیادوسری جانب شام کے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے اسدی فوج کے کنٹرول والے علاقے پر گولہ باری سے انیس افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہوگئے ۔