شمالی عراق کے مغربی شہر کرکوک میں داعش نے تنظیم کا پرچم نذر آتش کیے جانے پر دو قصوبوں پردھاوا بول دیا اور ایک سو ستر افراد کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے جنگجو تیس کے قریب گاڑیوں میں دونوں قصبوں پر حملہ آور ہوئےموصل میں امریکا اور اس کے عالمی اتحادیوں کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں داعش کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا، کارراوئی داعش کے اعلی سطح کے ایک اجلاس کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی ہے۔ جس میں اہم رہنماء محمد صالح السویدی سمیت پندہ اہم ارکان ہلاک ہو گئے۔۔جبکہ بصرہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے ایک واقعہ میں تین علماء کو قتل کردیا گیادوسری جانب شام کے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے اسدی فوج کے کنٹرول والے علاقے پر گولہ باری سے انیس افراد ہلاک اور بتیس زخمی ہوگئے ۔
عراق میں داعش کا پرچم جلانے کی پاداش میں ایک سو ستر عراقیوں کو یرغمال بنا لیا گیا، موصل میں امریکی بمباری سے داعش کے رہنماء سمیت پندرہ شدت پسند ہلاک ہو گئے، بصرہ میں تین علماء کو قتل کردیا گیا، ادھر حلب میں شامی باغیوں کے حملے میں انیس افراد ہلاک ہو گئے
Jan 03, 2015 | 16:34